اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار

 اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ یوحنا آباد کے رہائشی جہانزیب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں والد کی مدعیت میں درج کر ایا گیا تھا۔

گزشتہ روز پولیس نے نمبر ٹریس کر کے مغوی اور اس کے دوست کو قصور سے حراست میں لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے گھر سے پیسے منگوانے کے لئے اغوا کا ڈرامہ رچایا اورگھر والوں سے 10 لاکھ تاوان لینے کیلئے ایک دوست کے ذریعے فون کرتا رہا ،دونوں کو قصور سے گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں