گلی میں شور مچانے سے منع کرنے پر فائرنگ،3 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں گلی میں شور مچانے سے منع کرنے پر مشتعل ملزموں نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے نواب پورہ میں گلی میں شور شرابا کرنے سے منع کرنے پر ملزم عمیر اور شاہد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر حمزہ، عدنان اور اسد زخمی ہو گئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 15کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔