فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا
فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ مرید کے میں چند روز قبل موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان صدام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ مقتول ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا اور رحیم یار خان کا رہنے والا تھا،بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔