بارش سے مکان کی چھت گر گئی،2بچوں سمیت5افرادزخمی
چونیاں،تلونڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) نواحی علاقہ کنگن پور میں موسلادھار بارش سے خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔۔۔
ملبے تلے دب کر2بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ،حادثہ گاؤں لولے جٹاں والا میں پیش آیا، زخمیوں میں وقاص، صباء، عالم بی بی،حسین اور سعدیہ شامل ہیں۔