مصطفی آباد:2منشیات فروش گرفتار ، 3 کلو چرس بر آمد
مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر3 کلو 5 گرام چرس بر آمد کرلی۔
دونوں ملزم وہیگل کے رہائشی منشیات فروش اختر میو کی چرس فروخت کر رہے تھے ،پولیس نے منشیات فروش نیاز انصاری سے 2 کلو چرس اور ذکا اﷲ عرف شانی ملک سے 1 کلو 5 گرام چرس قبضہ میں لے کرمقدمات درج کرلیے ۔