اے این ایف کاملزم پولیس حراست سے فرار

لاہور (کرائم سیل )اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سی 9 کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں قید تھا۔
طبیعت خراب ہونے پر ملزم کو علاج کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازمین کی ملی بھگت سے ملزم لاہور کے ہسپتال سے فرار ہو گیا۔ سہولت کار دونو ں ہیڈ کانسٹیبل ظفر نے ملز م کو بھگانے کے بعد اپنا موبائل فون ہی بندکر دئیے ۔