پراپراٹی خریداری کے دوران دوافراد سے کروڑوںکافراڈ

 پراپراٹی خریداری کے دوران دوافراد سے کروڑوںکافراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پراپراٹی خریداری کے دوران دوافراد سے کروڑوں کافراڈ ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں اشرف نامی شہری کو ملزم کی جانب سے پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران جعلی کاغذات تیار کرکے اسکے حوالے کردئیے گئے ، جبکہ اسکے عوض 9 لاکھ روپے بٹور لئے ۔ دوسرے واقعہ میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرنے والے 3 افراد مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں سلیم نامی شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرکے فراڈ کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں