گھریلو رنجش پرملزم کا بھابی پر تشدد ،گھر سے نکال دیا

گھریلو رنجش پرملزم کا بھابی پر تشدد ،گھر سے نکال دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش پر ملزم نے بھابی کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے باہر نکال دیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے چباں روڈ پر شیراز کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران اسکے بھائی کی جانب سے اسکی اہلیہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ مبینہ طور پر نیم برہنہ کردیاگیا جبکہ اسے زخمی حالت میں گھر سے باہر نکال دیاگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں