سیکرٹری لاہور بار سمیت 15نامعلوم وکلا کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
لا ہو ر (سپیشل کرائم رپورٹر)سیکرٹری لاہور بار وقاص وڑائچ سمیت 15نامعلوم وکلا کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعاتکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتا یا گیا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او اسلا م پو رہ انسپکٹر اسد قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، وردی پھاڑنے اور سرکاری رائفل چھننے پر درج کیا گیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل سیکرٹری لاہور باروقاص وڑائچ اور ایس پی سٹی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر یہ کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔