فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، گٹکا، ملاوٹی دودھ،گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، گٹکا، ملاوٹی دودھ،گوشت تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیف فوڈ پروجیکٹ کے حوالے سے راولپنڈی ریجن میں کارروائیاں ۔۔

کرتے ہوئے راولپنڈی میں 5000ساشے گٹکا، جہلم میں 350لٹر ملاوٹی دودھ، 175لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 12کلو گوشت تلف کر دیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے، گنج منڈی میں گودام سے ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا۔، جہلم میں 2سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 350لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور مضر صحت گوشت کی فروخت پر 2فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں