مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار،موٹرسائیکل،پستول برآمد

مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو  گرفتار،موٹرسائیکل،پستول برآمد

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)کوٹ رادھا کشن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے موٹر سائیکل اور پستول برآمد کرلیا گیا،زخمی ڈاکو کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ،ملزم ڈکیتی کے 2 مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔

شہری رمضان نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 3 ڈاکوؤں اس سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کرفرارہوگئے ہیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ‘ظفر کے ’ کے قریب ناکہ بندی کی،ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی،پولیس نے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا ، دو فرار ہو گئے ، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں