پائپ لائنوں کو ٹیمپر کرکے سوئی گیس چوری پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پائپ لائنوں کو ٹیمپر کرکے سوئی گیس چوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263رب میں زیر زمین گزرنے والی سوئی گیس پائپ لائنوں کو ملزم کاشف، اسلم اور وسیم کی جانب سے ٹیمپر کرکے سوئی گیس چوری کی جارہی تھی۔ جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔