سابقہ رنجش ،مخالفین نے گھر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،مخالفین نے گھر  اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 4 ج ب میں عامر حسین نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ خواتین کے کپڑے پھاڑ ڈالے بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں