سابقہ دشمنی پر شہری کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

سابقہ دشمنی پر شہری کو آہنی راڈ  سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر شہری کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے وسیم ٹاؤن میں دیرینہ رنجش پر۔۔۔

ملزم عمار اور سفیان نے میرزمان کو گھر کے باہر قابوکرلیا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں