موڑکھنڈا:چوری کے 2مقدمات میں ملوث2ملزم گرفتار

موڑکھنڈا:چوری کے 2مقدمات  میں ملوث2ملزم گرفتار

موڑکھنڈا(نامہ نگار)تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے کارروائی چوری کے 2 مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتارکرکے موٹر سائیکل اور مال برآمدکرلیا،ملزموں نے تھانہ مانگٹانوالہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کی تھیں۔۔۔

ملزم عبداﷲ اور قیصر نے شوکت علی کے گھر سے لاکھوں کے طلائی زیورات چوری کیے تھے ، دوسری واردات میں امام مسجد شہروز کی محلہ مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی پولیس نے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل اور طلائی زیورات مالکان کے حوالے کر دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں