گھریلو جھگڑا، بہو کومبینہ جلادیا،حالت تشویشناک

گھریلو جھگڑا، بہو کومبینہ  جلادیا،حالت تشویشناک

فیروز والہ( تحصیل رپورٹر) فیکٹری ایریا کی آبادی چٹھہ کالونی میں گھریلو ناچاقی پر گلشن بی بی نامی خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر آگ لگا کر جلادیا۔۔۔

جھلسی ہوئی خاتون گلشن بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے جہاں پرا سکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جبکہ پولیس کے مطابق یہ بات قبل ازوقت ہے کہ سسرالیوں نے آگ لگائی ہے ،تفتیش کے بعدحقائق معلوم ہونگے ، پولیس خاتون کے بیان کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں