عدالت پیشی پرمدعیان اور پولیس اہلکاروں پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت پیشی کے دوران مخالف فریق کی جانب سے مدعیان اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے انسپکٹر امیر گوندل نے موقف اختیار کیا کہ قتل مقدمہ کے ملزموں کو عدالت پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران مخالفین فریق نے مدعیان پر حملہ کردیاجس سے مدعی فریق کا احمد اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزموں کی جانب سے اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔