دو شادی شدہ خواتین اورکمسن بچی کو اغوا کرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو شادی شدہ خواتین اورکمسن بچی کومبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے سیف آبادکے رہائشی عمران نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اسکی اہلیہ عائشہ اور ایک سالہ بیٹی اُمِ فروا کو ملزم محبوب کی جانب سے گھر سے اغوا کرلیاگیاجبکہ تھانہ جھنگ بازارکے علاقے محلہ سیف آباد نمبر 2 کے رہائشی صدیق نامی شہری کی اہلیہ کو ملزم سلطان کی جانب سے اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کردی۔