سابقہ رنجش پرمیاں بیوی اور بچوں پربدترین تشدد

سابقہ رنجش پرمیاں بیوی اور بچوں پربدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی اور بچوں کو سابقہ رنجش پر گھر میں داخل ہوکر بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ نشاط آبادکے علاقے میں غلام عباس نامی شہری کے گھر ملزم زبردستی داخل ہوگئے اور غلام عباس، اسکی اہلیہ اور بچوں کو قابو کرلیا۔۔۔

ملزم تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں