خودکشی یا قتل؟گولی لگنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

خودکشی یا قتل؟گولی لگنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

لاہور(کرائم سیل )مانگا منڈی کی حدود میں سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق جان بحق سکیورٹی گاڑی کی شناخت 35 سالہ اظہر اقبال کے نام سے ہوئی جس کے سینے میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

 اظہر اقبال کو ریسکیو 1122 کی مدد سے انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے اظہر اقبال کی ہسپتال پہنچنے سے قبل موت کی تصدیق کی ۔ پولیس کے مطابق اظہر اقبال شوز فیکٹری میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا ،جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خول برآمد نہیں ہوا،معاملہ خود کشی ہے یا قتل ،اس بارے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد جمع کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں