مقدمہ کی پیروی پر خاتون وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

مقدمہ کی پیروی پر خاتون  وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مقدمہ کی پیروی کرنے پر خاتون وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

تھانہ کوتوالی میں فرخندہ نجیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم خرم ضلع کچہری میں مسلح ہوکر اسکے چیمبر میں داخل ہوا اور کیس کی پیروی سے باز رہنے کا کہا جس سے انکار پر ملزم نے پستول نکال لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں