انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار

انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گجرات اور گوجرانوالہ سرکل نے 4انسانی سمگلر گرفتار کرلئے ۔ ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔۔۔

 انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزم گرفتار کرلئے گئے جن میں مردان شاہ، محمد راشد، محمد رفیق اور ارسلان سلیم شامل ہیں ، ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری ملز م مردان شاہ، محمد راشد اور رفیق نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ،مردان شاہ نے شہری کو غیر قانونی طور پر د بئی بھجوانے کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے اسی طرح محمد رفیق اور محمد راشد نے بالترتیب 12 لاکھ 70 ہزار اور 3 لاکھ 40 ہزار بٹورے جبکہ ملزم گلزار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ ارسلان سلیم بینک اکاؤنٹس میں خورد برد میں ملوث پایا گیاملزم نجی بینک کا ملازم تھا ملزم نے شہری کے اکاؤنٹ میں 35 لاکھ روپے کی خورد برد کی، دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں