گجرات:منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

گجرات:منشیات فروشی میں ملوث  خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار کرکے 2945گرام چرس برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIبلال نعیم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن میں نسرین بی بی عرف لاڈو اور شہزاد عطا الٰہی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں