آئی جی کا پولیس تحفظ مرکز لاری اڈا کا اچانک دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مرکز لاری اڈا کا اچانک دورہ کیا اور تحفظ مرکز کے سٹاف سے ملاقات کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
آئی جی نے سٹاف کو مشکلات کے شکار ٹرانسجینڈرز اور شہریوں کی بھرپور مدد کا حکم دیا ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے اتوار کا روز سرکاری مصروفیات میں گزارا ، سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کی ،تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، دوران اجلاس پولیس خدمت مراکز، پولیس ویمن کونسل، سپیشل انیشی ا یٹو پولیس سٹیشن، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے جنسی جرائم کے خلاف سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کی ہدایت دی۔انہوں نے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے عمل کے حوالے سے راولپنڈی اور فیصل آباد کی کارکردگی کو سراہا۔