شادی پرہوائی فائرنگ کے دوملزم فرار،مقدمہ درج

شادی پرہوائی فائرنگ کے  دوملزم فرار،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے ملزم فرار ہوگئے ۔ تھانہ غلام آباد کے علاقہ گرین ویو کالونی میں تقریب کے دوران ملزم ظہیر عباس اور علی رضا ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے ۔۔

کہ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے پستول اور گولیاں قبضہ میں لے کرملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں