دو کمسن بھائیوں اور 2طالبعلموں کو مبینہ اغوا کرلیا گیا

دو کمسن بھائیوں اور 2طالبعلموں کو مبینہ اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو کمسن بھائیوں اور 2طالبعلموں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 69رب میں گلناز بی بی کے بیٹے 3 سالہ دائود اور 5 سالہ جرمیاں کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے طارق آباد کے رہائشی کاشف شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا 16 سالہ طلحہ شہزاد گھر سے سکول پڑھنے گیا۔ جسے راستے سے ملزموں نے اغوا کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ خالد آباد کی رہائشی مسز فیاض نے پولیس کوبتایا کہ اسکا بھائی محلہ کے قریب مدرسہ میں زیر تعلیم ہے اور گھر سے وہاں پڑھنے گیا جسے راستے سے اغوا کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں