ضلع ٹوبہ میں گرانفروشی پردکانداروں کو 1 لاکھ 24 ہزارکے جرمانے

ضلع ٹوبہ میں گرانفروشی پردکانداروں  کو 1 لاکھ 24 ہزارکے جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2594 دکانوں کو چیک کیا۔۔

،گرانفروشی پردکانداروں کو 1 لاکھ 24 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ1دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے پر 7 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا اورایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیائے ضروریہ کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کا مشاہدہ کیا، پھلوں سبزیوں،کریانہ کی اشیاء بیسن ودیگر اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں