درجنوں ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

درجنوں ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر علی ضیا کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔

 بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے 24گھنٹے میں 17مقدمات کا اندراج کر کے ملزموں سے چرس 7.240کلو گرام اور210لیٹر شراببرآمد کر لی ۔ گلبرگ پولیس نے عمیر مسیح سکنہ جج والا سے 35لیٹر شراب ،آکاش اورروی مسیح سکنہ ماڈل ٹاؤن اور کرسچین ٹاؤن سے 40اور35لیٹر شراب ، منصور آباد پولیس نے عبدالقادر کو گرفتار کر کے 1420گرام چرس اورتھانہ پیپلز کالونی اور سٹی جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 2.680کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ جھنگ بازار پولیس نے ملزم عارف سے 10 لٹر شراب، تھانہ غلام آباد پولیس نے ملزم قربان سے 20لٹر شراب، سرگودھا روڈ پولیس نے ملزم ادریس سے 14 لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے ۔ ضلع فیصل آباد کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں