باپ ، بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل، ویڈیو منظرِ عام

باپ ، بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل، ویڈیو منظرِ عام

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)نواحی گاؤں 277 ج ب آلووال میں سگے باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل، گلا دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔۔

، قتل کو چھپانے کیلئے رات کی تاریکی میں دفنا دیا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو شفٹ کردیا۔ آلووال میں 17 اور 18مارچ کی درمیانی شب بائیس سالہ دوشیزہ ماریہ کو اسکے سگے والد اور بھائی نے گلا دبا کر قتل کردیا اور قتل کو چھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں دفن کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ دوسری جانب مقتولہ کے دوسرے بھائی نے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے والد اور بھائی نے میری ہمشیرہ کو قتل کیا وجہ عناد یہ ہے کہ دونوں اس کے ساتھ زیادتی کرتے تھے جس سے روکنے پر انہوں نے میری بہن کو قتل کردیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں