11 لاکھ رشوت لیکر ملزم چھوڑنے پر اے ایس آئی گرفتار

11 لاکھ رشوت لیکر ملزم چھوڑنے پر اے ایس آئی گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریکارڈ یافتہ ملز موں کو مبینہ طور پر 11 لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑنے والے تفتیشی آفیسر کو حراست میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ساہیانوالہ میں تعینات اے ایس آئی راشد کی جانب سے گرفتار ریکارڈ یافتہ ملزم سفیان اور حمید کو مبینہ طور بغیر کار روائی کئے ہی چھوڑ دیاگیا۔ جبکہ اسکے عوض تفتیشی آفیسر راشد حمید کی جانب سے 11 لاکھ روپے مبینہ طور پر رشوت وصول کی گئی۔ جس کی شکا یت موصول ہونے پر سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ مظہر الحق کی مدعیت میں اے ایس آئی راشد حمید کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں حوالات بند کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں