راہ جاتی خاتون کو ہراساں کرنے پر 2 ملزموں کیخلاف مقدمہ

راہ جاتی خاتون کو ہراساں کرنے پر 2 ملزموں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی خاتون کو روک کر ہراساں کرنے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے صدیق اکبر ٹائون کی رہائشی آمنہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام سے فارغ ہوکر اپنے گھر کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران ملزم معیز اور حسنین کی جانب سے اسے روک کر ہراساں و پریشان کرتے ہوئے قابو کرلیاگیااو رمبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں