ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں کی لوٹ مار

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں کی لوٹ مار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دروان 98جنوبی کے قریب دو نامعلوم افراد نے امتیاز علی محنت کش جو کہ موٹرسائیکل پر کپڑا فروخت کرتے ہے۔۔۔

 سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی کپڑا و دیگر سامان چھین کر لے گئے ،133شمالی کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر منصب دار سے بھی موٹرسائیکل چھین لی،سالم کے قریب جہانگیر خان سے نامعلوم اشخاص نے چھپٹا مار کر نقدی و موبائل چھین لیا اور بھاگ نکلے ،جبکہ گھلا پور کے ایک سرکاری سکول سے بھاری مالیت کے پنکھے و دیگر سامان چوری اتار لیا گیا،اسی طرح وزیر پور کے رمضان، ساہی وال کی رہائشی نازیہ شاہین،نہنگ کے ذیشان،آہیر کالونی کے نوید حنیف کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی و دیگر اشیاء و سامان چوری کر لیا گیا، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں