اپریل :ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 173ملز م گرفتار

اپریل :ڈکیتی وچوری کی وارداتوں  میں ملوث 173ملز م گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ماہ اپریل کے دوران آپریشنز ونگ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 73گینگز کے 173ممبران گرفتار کئے ۔

ملزموں سے 1کروڑ53لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں 112موٹر سائیکلیں ،67موبائل  فونز،5لاکھ23ہزار روپے نقدی،کار، رکشے و دیگر سامان شامل ہے ۔ دوران ریڈز159اشتہاری ،76عادی مجرمان اور509عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 378مقدمات درج جبکہ383ملزمان گرفتار کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں