لفٹ استعمال کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ

لفٹ استعمال کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ

ناروچ(نیٹ نیوز) اگر کوئی شخص طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتا ہے تو جب بھی کسی اوپری منزل کی طرف چڑھنا ہو تو بجائے کے لفٹ کا سہارا لیا جائے ۔۔

، سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔برطانوی محققین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں کسی بھی وجوہات سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے اور دل کی کسی بیماری سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم ہوتا ہے ۔ سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کا ان لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو ہمیشہ لفٹ استعمال کرنے کے عادی رہے تھے ۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنا ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل ہونے یا فالج کا کم خطرے سے بھی منسلک ہے ۔برطانیہ میں ناروِچ یونیورسٹی ہاسپٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی محقق، ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر آپ کے سامنے سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کے دونوں آپشنز آئیں تو آپ سیڑھیوں کا چناؤ کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں