سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا

سیف علی خان نے بازو سے  کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کی حالیہ تصویر نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

انسٹاگرام پر سیف علی خان کی ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی ایک نئی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔جس میں 53 سالہ اداکار کے بازو پر ایک نئے ٹیٹو نے 16 برس قبل گدوائے گئے اہلیہ و بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے ٹیٹو کی جگہ لے لی ہے۔ بعض صارفین کے مطابق یہ تبدیلی نئی فلم کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بعض کے مطابق یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں