‘‘خودمعافی مانگیں ’’گینگسٹرکی سلمان خان کی جان بخشنے کی شرط

‘‘خودمعافی مانگیں ’’گینگسٹرکی سلمان خان کی جان بخشنے کی شرط

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے کالے ہرن کے شکار پر معافی مانگتے ہوئے اپیل کی تھی کہ سلمان خان کو معاف کردیں۔ جس کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے اہم بیان میں کہا کہ ہم سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں۔ اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم اُنہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کرینگے۔ سلمان خان اپنی معافی کے ساتھ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں