انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام :احمد علی بٹ

 انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام :احمد علی بٹ

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں احمد علی بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری دور سے جتنی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے اتنی ہی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ منشیات کا استعمال ہے، جس کی وجہ سے کئی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ہم نے انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ کئی خوبصورت لوگوں کو گمنامی کے اندھیرے میں ڈوبتے ہوئے دیکھا ہے، ڈرگس کے کلچر نے کئی لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس انڈسٹری سے وابستہ کئی فنکاروں کو اس انڈسٹری میں قدم جمائے رکھنے کے لیے سماجی دباؤ کاسامنا رہتا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کریں لیکن میں کبھی ان چیزوں میں نہیں ملوث ہوا مگر میں نے اپنے ارد گرد کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں