بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔

جیل ذرائع کے مطابق کل وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں