فلپائن میں دو متحارب گروپوں میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی
منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی میں 11افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائنی فوج کے 6 ویں انفنٹری ڈویژن کے لیفٹیننٹ کرنل روڈن اوربن نے بتایا کہ صوبے موگنڈانو ڈِلسر میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے 11 مشتبہ ارکان اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس جھڑپ کے باعث صوبے موگنڈانو ڈِلسر کے قصبے پاگلونگن کے 30گھروں کے افراد فائرنگ سے بچنے کے لئے نقل مکانی پر مجبور ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں کہ دونوں متحارب دھڑوں کے درمیان لڑائی کی وجہ کیا تھی۔