اسلام آباد: بینک اور کیش وینز لوٹنے کے 4 واقات کی تحقیقات سی ٹی ڈی کو منتقل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز لوٹنے کے چار واقعات کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈکیتیوں کی تحقیقات سی ٹی ڈی کو منتقل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک وسیع کر دیا، 28 اکتوبر کو لاہور کے تھانہ رائیونڈ کے علاقے میں بھی اسی طرز کی واردات ہوئی، اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ایس ایم جی گن کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے میں پولیس کے سکیورٹی یونٹ کی گمشدہ ایس ایم جی کا ریکارڈ بھی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا، 23 اکتوبر کو دلاور نامی کانسٹیبل نے دھوکہ دہی سے انچارج سکیورٹی سے ایس ایم جی گن اور چمکیلی جیکٹ ایشو کرائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں