مئی میں مصنوعی سیارہ ICUBE خلا میں چھوڑا جائیگا

 مئی میں مصنوعی سیارہ ICUBE خلا میں چھوڑا جائیگا

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور کامیابی مل گئی ،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔

 جس کے تحت پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ ICUBE قمر جلد خلا میں چھوڑے گا، دفائع ذرائع کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں نے دیگر شعبوں کی طرح خلائی سفر میں کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دی ہیں ،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا، چانگ ای 6 مشن کے لیے لونگ مارچ 5 راکٹ کو لانچر پر پہنچا دیا گیا ہے ، چانگ ای 6 مشن کی روانگی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، مئی کے ابتدائی دنوں میں لانچنگ متوقع ہے ،سکیورٹی نے مزید بتایا کہ قمر ICUBE ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا،پاکستانی مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں