آئس کریم کیوں نہیں دی؟ ،آن لائن ڈلیوری ایپ کو جرمانہ

آئس کریم کیوں نہیں دی؟ ،آن لائن ڈلیوری ایپ کو جرمانہ

بنگلورو(نیٹ نیوز) بھارت کی ایک عدالت نے صارف سے پیسے وصول کرنے کے باوجود اسے آئس کریم ڈلیور نہ کرنے۔۔

 پر آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کو 5000 روپے (پاکستانی 20،000) بطور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک عدالت نے حال ہی میں آن لائن فوڈ آرڈرنگ پلیٹ فارم Swiggy کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارف جس سے پیسے وصول کیے جانے کے باوجود آئس کریم ڈلیور نہیں کی گئی، کو 5,000 روپے ادا کرے ۔عدالت نے پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی کہ آئس کریم کا آرڈر دیتے ہوئے صارف کی جانب سے ادا کی گئی 187 روپے کی رقم بھی واپس کی جائے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ نے ثابت کیا ہے کہ فریق مخالف کی جانب سے سروس تھیک طریقے سے بجا نہیں لائی گئیں، پلیٹ فارم نے شکایت کنندہ کی جانب سے ادا کی گئی رقم واپس بھی نہیں کی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں