ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا برہم

ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا برہم

لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ۔۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے ، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں انکا مستقبل کیا ہے ؟، صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے ، اس سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں!، اس صورتحال میں پلئیرز بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ پاکستانی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ہے ، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بالرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں