پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ نے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلالیا

پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ نے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلالیا

لندن (سپورٹس ڈیسک )رواں ماہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے انگلینڈ نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلا لیا۔

آئی پی ایل کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انگلینڈ کے اہم کھلاڑی جوش بٹلر، فل سالٹ، ول جیل، ریس ٹوپلے ، معین علی، جونی بیرسٹو اور سیم کیورن آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور یہ کھلاڑی انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں