شاہدرہ:مخالفین کی فائرنگ ،بھائی کو بچاتے بہن جاں بحق

شاہدرہ:مخالفین کی فائرنگ ،بھائی کو بچاتے بہن جاں بحق

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر) تھانہ شاہدرہ کی آبادی نین سکھ میں سابق جھگڑے کی بنا پر رفیق، وقاص اور ملک قاسم نے ساتھیوں کی مدد سے اپنے مخالف قیصرکے گھر میں داخل ہو کر حملہ کر کے اس کی جواں سال بہن عائشہ بی بی کو قتل کر دیا۔۔۔

جبکہ ماں بیٹا زخمی ہو گئے ، مقتولہ کے ورثا اور شہریوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔بتایا گیا ہے کہ نین سکھ کے رہنے والے قیصر اور رفیق کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، اسی رنج کی بنا پر رفیق نے اپنے ساتھیوں وقاص، ملک قاسم اور دیگر افراد کے ساتھ قیصر کے گھر داخل ہو کر اس پرفائرنگ کر دی جس کو اس کی ماں اور بہن آگے بڑھ کر بچانے لگیں توفائرنگ کی زد میں آ کر عائشہ بی بی جاں بحق جبکہ قیصر اور اس کی والدہ نسرین بی بی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تا ہم ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں