منشیات فروش گرفتار، 20 لیٹر شراب قبضہ میں لے لی گئی

 منشیات فروش گرفتار، 20 لیٹر  شراب قبضہ میں لے لی گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے 20 لیٹر دیسی شراب قبضہ میں لیکر منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے دوران گشت لنک روڈ چک نمبر 381 گ ب کے قریب مشکوک شخص کو روک کر کین سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے منشیات فروش وارث عرف ننھا ساکن 384 گ ب کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا منشیات فروش دیسی شراب فروخت کرتااور پیتا بھی ہے ،پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں