نوسربازوں نے شہری کو نشہ آور جوس پلاکر لوٹ لیا

نوسربازوں نے شہری کو نشہ آور  جوس پلاکر لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کو نشہ آور جوس پلاکر رکشے ، موبائل اور نقدی سے محروم کردیا۔

تھانہ غلام آبادکے علاقے 79موڑ کے قریب جمیل نامی رکشہ ڈرائیور کونامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طورپر نشہ آور جوس پلاکر بے ہوش کردیاگیا۔ بعد ازاں اسکا رکشہ، موبائل اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں