ترکیہ: 50 سے زائد ریسٹورنٹس پر کھانے کے جعلی آرڈرز

ترکیہ: 50 سے زائد ریسٹورنٹس پر کھانے کے جعلی آرڈرز

ازمیر(نیٹ نیوز)ایک شہری نے پرینک کے طور پر شہر کے 50 سے زائد ریسٹورنٹس پر مختلف کھانے کے آرڈرز د یئے۔

 اور سب کو سابق گرل فرینڈ کے گھر کا پتہ دیدیا۔ ترکیہ کے شہر ازمیر میں ایک فلیٹ کی عمارت کے سامنے دو درجن سے زائد ڈلیوری کرنے والے جمع ہوگئے ۔ معلوم ہوا کہ ایک شخص نے ترکش فوڈ ڈیلیوری ایپ Yemeksepeti  کے ذریعے جعلی ناموں سے کئی کھانوں کے آرڈرز کیے اور ان سب کو ایک ہی ایڈریس ارسال کیا۔نامعلوم شخص نے مشکوک نمبر بھی استعمال کیا جو کہ 555 55 55 0555 تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیلیوری کرنے والے 25 لڑکوں کا ٹولہ ادائیگی کی وصولی کے لیے ایک ہی عمارت کے سامنے انتظار کر رہا ہے ۔ کسی بھی ریسٹورنٹ نے پولیس میں شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم متعدد مقامی صحافیوں نے ریسٹورنٹس سے رابطہ کیا۔ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ سارے آرڈر ویسے ہی واپس آگئے جن میں سے زیادہ تر کو ضائع ہی کرنا پڑا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں