رائیونڈ: 3سالہ بچہ چھریوں کے حملے میں زخمی

رائیونڈ: 3سالہ بچہ چھریوں  کے حملے میں زخمی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جانوروں کو ۔۔

راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے ۔ ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں