موٹرسائیکل سے ٹکر مارکرشہری کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا

موٹرسائیکل سے ٹکر مارکرشہری کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل سے ٹکر مارنے کے بعد شہری کو مکوّں سے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے ناولٹی پُل کے قریب عثمان نامی شہری کو مخالفین کی جانب سے راہ جاتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر سڑک پر گرادایا۔ بعد ازاں اسے تشدد کرتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں